اکتوبر 29, 2026

کھاریاں: لیڈیز اور چلڈرن پارک میں شجرکاری، صفائی ستھرائی کا عمل تیزی سے جاری

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) میونسپل کمیٹی کھاریاں کی جانب سے لیڈیز اور چلڈرن پارک میں شجرکاری اور پارک کی صفائی ستھرائی کا عمل مسلسل جاری ہے۔ اس موقع پر مختلف اقسام کے پودے لگائے گئے تاکہ پارک کو مزید سرسبز اور خوبصورت بنایا جا سکے۔
سی او میونسپل کمیٹی کھاریاں نے کہا کہ شہریوں کو خوشگوار، صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان اقدامات کا مقصد عوام بالخصوص خواتین اور بچوں کے لیے بہتر اور محفوظ تفریحی سہولیات فراہم کرنا ہے۔