کینیڈا کے شہر برامپٹن کے میئر پیٹرک براؤن نے پاکستان کے سینئر صحافی اور معروف ٹی وی اینکر شاہزیب خان زادہ کو نشانِ شہر کے اعزاز سے نوازا۔ اس موقع پر میئر نے شاہزیب خان زادہ کو شہر کی آفیشل پِن اور سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا۔ میئر پیٹرک براؤن نے تقریب میں کہا کہ یہ اعزاز شاہزیب کی عالمی شہرت یافتہ صحافت کے اعتراف کے طور پر دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شاہزیب کی شہرت ان سے پہلے پہنچتی ہے، اور پاکستان میں ان کی جرات مندانہ اور مؤثر صحافت کو بے پناہ پسند کیا جاتا ہے۔ برامپٹن اور کینیڈا میں بھی ان کے اتنے ہی چاہنے والے موجود ہیں جو ان کے بےلاگ سوالات اور اہم موضوعات کو اجاگر کرنے کے حوصلے کی قدر کرتے ہیں۔ میئر نے کہا کہ یہ اعزاز سٹی آف برامپٹن کی جانب سے پیش کیا جا رہا ہے۔




