عرب میڈیا کے مطابق حزب اللّٰہ نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں تنظیم کے اہم کمانڈر ہیثم علی طبطبائی اپنے 5 ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے۔ اس حملے کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سینئر حزب اللّٰہ رہنما محمد محمد قمتی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل نے حد پار کی ہے اور تنظیم کی قیادت جوابی کارروائی کے مختلف پہلوؤں پر غور کر رہی ہے۔
لبنان کی وزارتِ صحت کے مطابق فضائی حملوں میں 28 شہری بھی زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حملوں کا سلسلہ گزشتہ کچھ دنوں سے مسلسل جاری ہے، جس سے عام شہری بھی متاثر ہو رہے ہیں۔




