نومبر 2, 2026

رہنما جماعت اسلامی گجرات ڈاکٹر مبشر اقبال گجر کی اجتماع عام لاہور میں شرکت

گجرات (ارشد علی) جماعت اسلامی گجرات کے رہنما ڈاکٹر مبشر اقبال گجر نے اجتماع عام لاہور میں گجرات قافلے کے ہمراہ شرکت کی اور ان کو گجرات کے شرکاء کی ہیلتھ کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا انہوں نے تین روز گجرات کے کیمپوں میں شرکاء کے لئے طبی سہولیات و ادویات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا ڈاکٹر مبشر اقبال گجر نے اجتماع میں شریک گجرات کے علاوہ دیگر شہروں سے شریک شرکاء کو بھی طبی سہولیات میڈیکل چیک اپ کی سہولت فراہم کی