نونانوالی ( ڈاکٹر غلام شبیر) وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین نے اربن ڈینس پلانٹیشن کے لئے مختلف کلسٹرز کا دورہ کیا۔چیف آفسیر میونسپل کارپوریشن گجرات ساجد مشرف بھی ہمراہ تھے
اس موقع پر گھنے شہری جنگلات کی افزائش، پھل دار اور خوشبودار پودوں کی شجرکاری، اور متنوع اقسام کی پودوں کی افزائش کے حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
رینج فاریسٹ آفیسر راشد چٹھہ نے جی ٹی روڈ اور مختلف پارکوں میں شہری جنگلات کے لیے مختص مقامات پر بریفنگ دی۔
حکومتی ویژن کے مطابق اقدام ماحولیاتی بہتری، شہری خوبصورتی اور عوامی فلاح کے لیے نہایت اہم ہے، اور اس مہم کو مزید وسعت دی جائے گی۔





