کھاریاں( قاری نصیر احمد کلیار) نوابزادہ خاندان کے بزرگ اور سابق ممبر قومی اسمبلی نوابزادہ مظہر علی خان کے انتقال کی خبر نہایت افسوس اور رنج کا باعث بنی ہے۔ ان کی وفات سے نہ صرف نوابزادہ خاندان بلکہ پورا گجرات ایک باوقار، بااصول اور خدمت گزار رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔ چوہدری عابد رضا کوٹلہ نے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ نوابزادہ مظہر علی خان نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت، سیاسی جدوجہد اور علاقے کی ترقی کے لیے وقف کی۔ وہ ایسے سچے عوامی نمائندے تھے جنہوں نے ہمیشہ اصول، شرافت اور دیانتداری کو سیاست کا بنیادی حصہ بنائے رکھا۔ ان کی سیاسی بصیرت، عوامی مسائل کے حل کے لیے مستقل کوششیں اور وسیع سماجی خدمات آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ رہیں گی۔ ان کی شخصیت، یادیں اور خدمات گجرات کی تاریخ کا روشن باب رہیں گی اور ان کا نام ہمیشہ سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ چوہدری عابد رضا نے مزید کہا کہ وہ نوابزادہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور اس غم کے وقت میں خود کو ان کے ساتھ کھڑا سمجھتے ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی رحمت کے سائے میں جگہ دے، جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر اور حوصلہ نصیب کرے۔ آمین۔





