اکتوبر 29, 2026

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قائم ہونے والے سماجی تنظیموں کے اتحاد SOGA کی لاہور میں دوسری فقید المثال میٹنگ

لاہور (خصوصی رپورٹ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار قائم ہونے والے سماجی تنظیموں کے اتحاد SOGA کی لاہور میں دوسری فقید المثال میٹنگ میڈم مریم کھوکر کی طرف سے عہدیداروں کا شاندار استقبال
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں واحد سماجی تنظیموں کے اتحاد سوشل آرگنائزیشنز گرینڈ الائنس SOGA کی دوسری کامیاب میٹنگ گرین ٹاؤن لاہور میں منعقد ہوئی جس میں الائنس کے بانی سینئر جرنلسٹ سید حفیظ سبزواری،مرکزی صدر حاجی حسن کھوکھر،مرکزی سیکرٹری اطلاعات سلمان خالد،اور گوجرانوالہ سے ممبران نے شرکت کی مہمان گرامی جب پنڈال میں پہنچے تو چیئرپرسن مریم کھوکھر نے شاندار استقبال کیا مہمانوں کو ہار پہنائے گئے کمپیئرنگ کے فرائض کاشف صوبہ گل نے سر انجام دیے بانی سید حفیظ سبزواری نے الائنس کو پورے ملک میں متحرک کرنے کے لیے گجرات سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی سلمان خالد کو مرکزی سیکرٹری اطلاعات، لاہور کی معروف سماجی کارکن میڈم نگینہ علی کھوکھر کو مرکزی ڈپٹی چیئرپرسن جبکہ پاسٹر جاوید مسیح کو صوبائی صدر پنجاب اور کاشف صوبہ گل کو نائب صدر پنجاب مقرر کرنے کا اعلان کیا اس موقع پر مزید دو تنظیموں نے الائنس میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں حقیقی وارث اور PMC سماجی چینل شامل ہے اس طرح الائنس میں شامل تنظیموں کی تعداد 06 ہو گئی ہے اس موقع پر بانی سید حفیظ سبزواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سماجی تنظیموں کو اکٹھا کرنے کے لیے کوئی اتحاد نہیں تھا اور الحمدللہ میں نے 20 اگست 2025ء کو لاہور سے SOGA کی بنیاد رکھی اور الحمدللہ اب اسے پورے پاکستان میں منظم متحرک اور فعال کیا جا رہا ہے تاکہ دکھی انسانیت کی خدمت مزید احسن طریقہ سے کی جا سکے میٹنگ سے مرکزی صدر حاجی حسن کھوکھر،مرکزی ڈپٹی چیئرپرسن میڈم نگینہ علی کھوکھر،پاسٹر جاوید مسیح،کاشف صوبہ گل اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور میڈم مریم کھوکھر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا میٹنگ میں بانی سید حفیظ سبزواری نے اپنے دست مبارک سے مستحق بچوں میں کپڑے بھی تقسیم کیے