جون 25, 2026

غزہ جنگ بندی معاہدہ: حماس وعدوں پر عمل کر رہی ہے، معاہدہ 100 فیصد کامیاب ہوگا : جیرڈ کشنر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشرق وسطیٰ کے لیے خصوصی ایلچی جیرڈ کشنر نے کہا ہے کہ فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس جنگ بندی معاہدے کے تحت کیے گئے وعدوں پر عمل کر رہی ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، جنگ بندی معاہدے کو محفوظ بنانے کے لیے امریکی نائب صدر جی ڈے وینس، جیرڈ کشنر اور مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اسرائیل روانہ ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، خلیل الحیہ کی قیادت میں حماس کا ایک اعلیٰ سطحی وفد قاہرہ پہنچا ہے، جہاں وہ مصری حکام کے ساتھ جنگ بندی پر عمل درآمد کے امور پر تبادلہ خیال کرے گا۔

اس موقع پر جیرڈ کشنر نے امید ظاہر کی کہ غزہ جنگ بندی معاہدہ 100 فیصد کامیاب ہوگا، اور کہا کہ "ہم معاہدے کی ناکامی کے متحمل نہیں ہو سکتے۔”