وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تصدیق کی ہے کہ یمن میں حوثیوں کی قید میں موجود ایل پی جی ٹینکر اور اس کا 27 رکنی عملہ رہا کر دیا گیا ہے۔ رہائی پانے والوں میں جہاز کے کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں۔
وزیر داخلہ کے مطابق عملہ یرغمال بنایا گیا تھا تاہم پاکستان نے ہر ممکن آپشن استعمال کرتے ہوئے اپنے شہریوں کو بحفاظت رہا کروایا۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی اداروں کی دن رات محنت اور کوششوں سے رہائی ممکن ہوئی۔ "پاکستان زندہ باد، قوم نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ ہم مل کر سب کچھ کر سکتے ہیں،” محسن نقوی نے کہا۔
واضح رہے کہ 17 ستمبر کو یہ ایل پی جی ٹینکر ایرانی بندرگاہ بندرعباس سے یمن جا رہا تھا کہ راستے میں اسرائیلی ڈرون حملے کا نشانہ بنا، جس کے بعد عملے کو حوثیوں نے یرغمال بنا لیا تھا





