جہلم (سلطان رضوی) سابق چیرمین بلدیہ جہلم مرزا راشد ندیم جرال کے کزن اور جنرل سیکرٹری جرال راجپوت فاؤنڈیشن جہلم زاہد محمود جرال کے برادر نسبتی ظفر اقبال لاہوری علالت کے باعث گزشتہ روز انتقال کر گئے انکی نماز جنازہ مرکزی جنازہ گاہ جہلم میں ادا کر دی گئی نماز جنازہ میں جہلم بھر سے سیاسی سماجی و مذہبی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔






