ڈنگہ (پ۔ ر) چیف ایگزیکٹو حاجی ٹریولز حاجی شاہد محمود بٹ نے کہا ہے کہ ہوٹل کے سامنے بس کے طویل انتظار کے باعث صدر پیپلزپارٹی ڈنگہ‘ تاجر راہنما گلزار احمد بھٹو اور ان کو مکہ مکرمہ میں کافی تکلیف اٹھانا پڑی۔ جس کے لئے میں گلزار احمد بھٹو اور ان کی فیملی سے دلی طور پر معذرت خواہ ہوں۔ وہ ہمیشہ عمرہ کے لئے ہم پر اعتماد کرتے ہیں یقینی طور پر فیملی کے ہمراہ طویل انتظار کے باعث ان کو کافی تکلیف اٹھانا پڑی۔ ان کو زیادہ دکھ اس لئے ہوا کہ ان کی فیملی ان کے ہمراہ تھی جو بس کے لیٹ آنے پر کافی پریشانی کا شکار ہوئی۔ جس کے لئے میں ادارہ حاجی ٹریولز کی طرف سے ان سے دلی طور پر معذرت کرتا ہوں۔ امید ہے وہ کشادہ دلی کا اظہار کرتے ہوئے میری معذرت کو قبول فرمائیں گے۔





