ڈنگہ (ایم زمان اسلم) ڈنگہ گجرات روڈ پر کولیاں چوک کے قریب مین روڈ پر بڑے گڑھے۔ آئے روز ٹریفک حادثات کا باعث بن گئے۔ کارپٹ روڈ پر تیز رفتاری سے آتے موٹر سائیکل اور کاریں اچانک گڑھے سامنے آنے پر حادثات کا شکار ہو جاتے ہیں۔ روزانہ دو حادثات معمول بن گئے۔ محکمہ شاہرات پنجاب گجرات نے مین روڈ پر اتنے بڑے گڑھے ہونے کے باوجود آنکھیں موند رکھی ہیں۔ خدشہ ہے کہ ان گڑھوں کے باعث بڑے حادثہ میں قیمتی انسانی جانیں ضائع نہ ہو جائیں۔ عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ شاہرات فوری طور پر ڈنگہ گجرات روڈ کے ان گڑھوں کی مرمت کرے تا کہ کل کو ہونے والے کسی بڑے حادثہ کو بروقت روکا جا سکے۔ جبکہ اسی سڑک کا منگوال چوک میں بھی برا حال ہے۔ وہاں پر بھی سڑک بری طرح ٹوٹ گئی ہے۔ ارکان اسمبلی بھی سڑک کی اس خستہ حالی کا فوری نوٹس لے کر محکمہ شاہرات گجرات کو اس کی مرمت کے لئے کہیں تا کہ انسانی جانوں کے متوقع خدشہ کو بروقت روکا جا سکے۔





