جون 3, 2026

ڈنگہ: نورجمال شمالی میں موٹرسائیکل حادثہ، نوجوان شدید زخمی

ڈنگہ (مقامی رپورٹر):نورجمال شمالی کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار دو نوجوانوں کے درمیان خطرناک حادثہ پیش آیا ہے۔ذرائع کے مطابق، علی حمزہ ڈوگہ سکنہ نورجمال شمالی، جو ڈیلیوری کے لیے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا، دوسری موٹر سائیکل سے ٹکرایا اور حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا۔حادثہ نورجمال شمالی نزد قاضی چوک کے قریب پیش آیا، جہاں علی حمزہ بے ہوش حالت میں موقع سے ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔زخمی نوجوان کی فوری طبی امداد جاری ہے ۔ ریسکیو ٹیمیں موقع پر موجود ہیں۔