اکتوبر 29, 2026

موہڑہ نور بنی گالا میں القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزم علی ریاض کی 405 کنال اراضی نیلام

اسلام آباد: القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزم علی ریاض کی موہڑہ نور، بنی گالا میں واقع 405 کنال اراضی نیلام کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ زمین 34 لاکھ 20 ہزار روپے فی کنال کے حساب سے فروخت ہوئی، جس سے حکومت کو تقریباً ایک ارب 38 کروڑ 51 لاکھ روپے کی آمدن حاصل ہو گی۔405 کنال کی اس زمین کی کامیاب بولی ایڈووکیٹ عثمان نے لگائی۔ دوسری جانب فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کی 248 کنال زمین کی نیلامی کے لیے کوئی بولی موصول نہ ہو سکی۔