جون 2, 2026

مانچسٹر: پاکستانی کرکٹر حیدر علی مبینہ زیادتی کیس میں ضمانت پر رہا، دوبارہ طلبی کا نوٹس

پاکستانی بلے باز حیدر علی کو انگلینڈ میں ایک خاتون سے مبینہ زیادتی کے کیس میں مانچسٹر پولیس نے گرفتار کیا تھا، تاہم وہ اب ضمانت پر رہا ہوچکے ہیں۔ پولیس نے انہیں آئندہ دو ہفتوں میں دوبارہ تفتیش کے لیے طلب کرلیا ہے، جب کہ اس دوران ان پر برطانیہ چھوڑنے کی پابندی عائد کردی گئی ہے۔یہ معاملہ پاکستان شاہینز کے حالیہ انگلینڈ ٹور کے دوران پیش آیا، جہاں حیدر علی ٹیم کا حصہ تھے۔دوسری طرف پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے حیدر علی کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ حیدر علی اس وقت مانچسٹر پولیس کی ایک فوجداری تحقیقات کا حصہ ہیں اور قانونی کارروائی مکمل ہونے تک وہ قومی ٹیم سے معطل رہیں گے۔پی سی بی کے مطابق حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ ان کے قانونی حقوق کا مکمل تحفظ کیا جا سکے۔ بورڈ کا یہ بھی کہنا ہے کہ کیس مکمل ہونے کے بعد داخلی انضباطی کارروائی پر غور کیا جائے گا، اور اس دوران مزید تفصیلات جاری نہیں کی جائیں گی