جون 13, 2026

ایچ ڈی ایف پاکستان ہمیشہ دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئےکار لاتا رہے گا: ڈاکٹر واصف حسین

ایچ ڈی ایف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد خوش آئند ہے: عوامی رائے

جہلم(محمد زاہد خورشید ) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد احمد ویلفیئر ہومیوپیتھک کلینک محلہ رسول پوره ضلع جھنگ میں کیا گیا. یہ کیمپ ڈاکٹر سید وسیم عباس بخاری زونل صدر HDF فیصل آباد اور ڈاکٹر لقمان حيدر صدر ضلع جھنگ HDF پاکستان کی جانب سے 27 جولائی 2025 بروز اتوار شام 6 بجے سے رات 9 بجے تک لگایا گیا اس کیمپ میں عوام کو ہومیو طریقہ علاج کی آگاہی دی گئی اور +18 مریضوں کا فری چیک اپ کے بعد فری ادویات بھی دی گئیں۔