کالمکار : جاوید صدیقی
آپ پاکستانی بے انتہا خوش نصیب قوم ہیں اللہ نے آپ کو بہترین مذہب اسلام سے استوار کیا، آپ کو رب العزت نے ہر نعمت ہر وسائل سے مالا مال کیا آپ کو رب نے چار موسم عطا کئے اور بہترین نہریں و دریا اور سمندر کی نعمت سے بھی نوازا۔ آپ کو جوہری طاقت بنایا بس آپ نے قدر کرنی ہے اپنے ملک کی اپنی ریاست کی بس آپ نے اپنا قبلہ درست کرنا ھے اور اپنا نظام شریعت یا شرعی جیسا نظام عملاً رائج کرنا ھے کیونکہ بناء شرعی نظام نہ آپ استحکام مساوات عدل و انصاف اور خوشحالی و ترقی پر گامزن قطعی نہیں ہوسکتے۔ آپ کو اللہ نے امام الانبیاء ختم الرسل مولائے کل حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے ذریعے اعلیٰ ترین نظام ریاست قائم کرکے بتایا کہ بعد کے لوگ یہی نظام اپناکر دونوں جہاں میں کامیاب و کامران ٹھہریں۔ آپ ﷺ کی اطباء و اطاعت کرنے والے خلفائے راشدین نے بھی اپنا دور حکومت دور ریاست بہترین گزارا۔ اللہ نے مدینة المنورہ کے بعد خالصتاً اسلامی مملکت پاکستان کو بنایا جو ایک خاص مقصد کیلئے بنائی گئی ھے یہاں سے غزوہ ھند کی فاتح پا کر امام مھدی ؑ کیساتھ جا ملیں گے۔ اب اگر پاس پڑوس بت پرست کافر و مشرک ملک انڈیا کی اصل صورتحال کی جانب دیکھیں تو اس حالت میں بھی آپ کس قدر بلند اور خوش نصیب نظر آئیں گے، بس ہم میں تعصب عصبیت فرقہ واریت لسانیت مسلکیت اقربہ پروی عدم مساوات عدم عدل و انصاف جیسے اسلام مخالف کفریہ و مشرکین کے عوامل ختم ہوجائیں تو ایک عام پاکستانی بہت زیادہ خوشحال و ترقی یافتہ بن جائیگا ۔۔۔۔ معزز قارئیں!! دنیا میں سب سے زیادہ غریب انڈیا میں پائے جاتے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ ان پڑھ انڈیا میں پائے جاتےہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ بے روزگار انڈیا میں پائے جاتےہیں۔ انڈیا میں کم از کم دو کروڑ لوگ چوہے کھاتے ہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ جسم فروشی انڈیا میں ہوتی ہے۔ انڈیا کی ستر فیصد آبادی کے پاس بیت الخلا کی سہولت موجود نہیں۔ دنیا میں سب سے زیادہ جسمانی اعضاء انڈین بیچتے ہیں۔ انڈیا دنیا کا واحد ملک ہے کہ گاؤں کے باہر اشتہار لگا ہوتا ہے کہ اس گاؤں میں ہر بندے کا گردہ برائے فروخت ہے۔ دنیا میں سب سے زیادہ فٹ پاتھ پر سونے والے بھی انڈیا میں پائے جاتے ہیں۔ جہاں فٹ پاتھون پر پورے پورے خاندان بستے ہیں۔ غربت کے ہاتھوں دنیا میں سب سے زیادہ خود کشیاں انڈیا میں ہوتی ہیں۔ بھارت پر پانچ سو ارب ڈالر سے زائد بیرونی قرضہ ہے۔ انڈیا کے پاس تین سو ستاتر ارب ڈالر کے ذر مبادلہ کۓ ذخائر ہیں جو اس کے اپنے نہیں بلکہ آٹھ فیصد کی شرح سود پر جمع بینکوں سے لی گئی رقوم ہیں۔ بھارتی معیشت ہوا میں کھڑی ہے۔ بھارت کے انتیس میں سے بائیس صوبے آزادی مانگ رہے ہیں۔ کم از کم سو پرائیویٹ افواج بھارتی حکومت کے خلاف برسرِپیکار ہیں۔ انڈیا کے کم از کم چالیس فیصد حصے پر انڈیا حکومت کی رٹ تقریباً ختم ہوچکی ہے۔ بھارت کے مختلف صوبوں میں پاکستانی جھنڈے لہرانا معمول ہے۔ دنیا میں پڑوسیوں کے ساتھ سب سے زیادہ سیز فائر کرنے والا ملک بھارت ہے۔ اس سے اندازہ کیا جاسکتا ہے کہ کس قدر برا پڑوسی ہے۔ کارگل جنگ کی وجہ سے انڈیا کے این اے بتیس طیارے گراؤنڈ ہوچکے ہیں جن کی اپ گریڈینش کیلئے یوکرین سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ کارگل جنگ میں انکی دو سو انتہائی مہنگی اسٹیٹ آف دی آرٹ بوفرز توپیں تباہ ہوچکی ہیں اور دو آرمڈ ڈیوژن ناکارہ۔ دنیا میں سب سے زیادہ ایڈز بھارت میں پھیل رہا ہے۔ بھارت دنیا کا واحد ملک ہے جہاں ایڈز کے مریضوں کی باقاعدہ ٹرین چلتی ہے۔ بھارت کے اسی فیصد پل سو سال سے زیادہ پرانے ہیں۔ بھارت میں بچیوں کو ماؤں کے پیٹ میں قتل کرنے کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ ہمارے کچھ لوگ روتے رہتے ہیں اور کہتے ہیں کہ انڈیا ہم سے آگے نکل گیا، "ہم انڈیا سے کیوں الگ ہوئے ” تو انہیں میں کہتا ھوں کہ تم آج کی نسل ھو اپنے آباؤاجداد سے پوچھو جنھوں نے قربانیاں دی تھیں تم دشمنانان پاکستان کی چالوں سازشوں اور مکاریوں کو سمجھ نہیں پا رھے ہیں اپنی نادانی بیوقوفی اور بےشعوری کے سبب تم ناتلافی گناہ اور جرم میں مبتلا ہورہے ہو دشمن اپنی ہر چال میں ناکامی کے بعد تم جیسے سادہ لوح کو بیوقوف بناکر آپ سے اپنے ہی گلشن میں آگ لگوانا چاہتا ھے خدارا ہوش لے ناخن لو سنبھل جاؤ کہیں آپ سے غلطی پر غلطیاں سرزردست نہ ہوجائیں۔ ہمیں پاکستان کی قدر کرنی چاہئے، اسلام سب سے بڑی نعمت ہے، ہمیشہ مثبت سوچیں، اور ہمت و شجاعت کیساتھ رہیں، اسلام اور پاکستان کو مغرب ہو یا امریکہ اور خاص طور پر اسرائیل بمع انڈیا بھارت ہندوستان قطعی طور پر ناپسند کرتا ھے ان کو تمام تر کوششیں رہتی ہیں کہ دنیائے ہستی سے پاکستان کو مٹادیں کیونکہ یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ عالم اسلام کی مضبوط ترین طاقت اللہ نے پاکستان یعنی پاکستانی عسکریت کو عطا کی ھے جو پاک افواج اور اسٹبلشمنٹ کی ہرزہ سرائی کرے سمجھ جائیں کہ یہ اللہ کا نافرمان بندہ ھے جو اللہ اور اسکے رسول ﷺ کی حکمت و دانائی میں مخل ہورہا ھے پاکستان کی تاریخ میں عمران خان مسخ شدہ گمراہ اور تاریک تاریخ کا حصہ کہلائے گی اور جو بھی قادیانیوں و یہودیوں کے سہولتکار ہونگے انشاءاللہ وہ روئے زمین پر برباد و ذلیل و خوار ہی رہیں گے اور انکا مقدر خباثت و ذلالت سے بھرا رہیگا۔ ہماری افواج منتخب غزوہ ھند ھے اللہ ہماری افواج کو ہمیشہ فتح مبین سے نوازتا رھے آمین یا رب العالمین۔





