جولائی 28, 2026

جدہ: پاکستان کرکٹ لیگ کا شاندار آغاز، جاوید میانداد اور قونصلر جنرل خالد مجید نے افتتاح کیا

سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ سے )سعودی عرب کے شہر جدہ میں پاکستان کرکٹ لیگ (Jeddah Leg) کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب ہوئی۔ قونصل جنرل خالد مجید نے بالنگ کر کے جبکہ پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے شاٹ کھیل کر ٹورنامنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا،تقریب میں سابق کرکٹر جاوید میانداد مہمانِ خصوصی تھے۔ اس موقع پر قونصل جنرل خالد مجید، پریس قونصل عرفان چوہدری، معروف بزنس ویمن اور میڈیا پرسن ڈاکٹر سمیرا عزیز، سماجی رہنما سردار نصر اقبال، چوہدری محمد امجد گجر، چوہدری شفقت، انید احمد، حاجی عثمان، شیراز، عمران صدیقی اور دیگر مہمان شریک ہوئے،اپنے خطاب میں قونصل جنرل خالد مجید نے کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں نوجوانوں کو مثبت سمت میں لے جاتی ہیں، اور کرکٹ کو فروغ دینے میں قونصل خانہ ہمیشہ سرگرم رہا ہے،جاوید میانداد نے لیگ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ ایسے ٹورنامنٹس میں پاکستان سے کھلاڑیوں کی شمولیت ہونی چاہیے تاکہ معیار بہتر ہو،سردار نصر اقبال نے نئی قونصل خانہ عمارت میں مفت کرکٹ گراؤنڈ بنانے کی پیشکش کی، جبکہ ڈاکٹر سمیرا عزیز نے خواتین کے نمائشی میچ کو خوش آئند قرار دیا اور منتظمین کو مبارکباد دی،افتتاحی نمائشی میچ میں پاکستان قونصل خانے جدہ کی ٹیم نے "پاکستان جرنلسٹ الیون” کو شکست دی۔ جرنلسٹ الیون کے کپتان جہانگیر خان نے قونصل خانے کی ٹیم کو شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی اور جلد چیلنج میچ کا عندیہ دیا،آخر میں آرگنائزر یحییٰ اشفاق اور احسن نصیر نے قونصل جنرل خالد مجید، عرفان چوہدری، حاجی عثمان عبدالحمید اور تمام اسپانسرز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹس منعقد کیے جاتے رہیں گے