جہلم( محمد زاہد خورشید )18 جولائی بروز جمعۃ المبارک بعد نماز عشاء جامع مسجد مبارک اہل حدیث مشین محلہ نمبر 3میں عظمت صحابہؓ واہل بیتؓ کے موضوع پردرس قرآن و حدیث ہو گا۔اس پروگرا م کی صدارت مہتمم جامعہ علوم اثریہ جہلم حافظ عبدالحمید عامر نائب امیر مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کریں گے۔ حضرت مولانا ڈاکٹر عبدالباسط فہیم سابق مدرس مسجد نبو ی عظمت صحابہ و اہل بیت و امہات المؤمنین رضوان اللہ علیھم اجمعین کے موضوع پر مدلل خطاب کریں گے۔ آخر میں سوال و جواب کی نشست بھی ہوگی۔





