جنوبی افریقا نے دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز زمبابوے کے خلاف 4 وکٹ پر 465 رنز بنا لیے۔بلاوائیو ٹیسٹ میں جنوبی افریقن کپتان ویان مولڈر نے ناقابلِ شکست برق رفتار ڈبل سنچری اسکور کی۔جنوبی افریقی کپتان ویان مولڈر 259 گیندوں پر 264 رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں، انہوں نے 34 چوکے اور 3 چھکے لگائے ہیں۔ڈیوڈ بیڈنگھم نے 82 اور ڈری پریٹوریس نے 78 رنز کی اننگز کھیلی، زمبابوے کے چوانگا نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔





