جون 14, 2026

ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے لاہور ظہور الٰہی ہاؤس میں یونین کونسل ماڑی کھوکھراں اور منجوں چک کے عمائدین کی ملاقاتیں

لاہور (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے لاہور ظہور الٰہی ہاؤس میں یونین کونسل ماڑی کھوکھراں اور منجوں چک کے عمائدین کی ملاقاتیں، علاقائی مسائل سمیت ترقیاتی کاموں اور دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا،چوہدری حسین الٰہی سے چوہدری ناظم فاروق منجوں چک، ڈاکٹر غلام مرشد، سید شہزاد شاہ، رانا سلیم، محمد عرفان نے ملاقاتیں کیں اور اپنے اپنے علاقہ کے مسائل بارے آگاہی دی، ڈاکٹر غلام مرشد نے یونین کونسل ماڑی کھوکھراں میں ترقیاتی کام کروانے پر شکریہ ادا کیا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا،چوہدری ناظم فاروق نے منجوں چک یونین کونسل کے دیہاتوں کے مسائل بارے تبادلہ خیال کیا،چوہدری حسین الٰہی کی جانب سے معززین کے اعزاز میں پر تکلف کھانے کا اہتمام کیا گیا