اکتوبر 30, 2026

سرائے عالمگیر پولیس نے مجرم اشتہاری اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم اسلحہ سمیت گرفتارکر لیا

سرائے عالمگیر(ڈاکٹر تصور حسین مرزا )  پولیس تھانہ سٹی سرائے عالمگیرنےمجرم اشتہاری اور اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم اسلحہ سمیت گرفتار،آلہ اقدام قتل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل ڈاکٹر ممتاز احمد میکن کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیر وقاص الرحمٰن اور عثمان اللہ بٹASI نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مجرم اشتہاری علی احمد صدیقی ولد محمد رفیق سکنہ رشیدہ آبادکراچی کو گرفتار کرلیا۔جبکہ دوسری کارروائی میں اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب مرکزی ملزم شہباز احمد عرف مانی ولد لیاقت حسین قوم جٹ سکنہ دندی نظام کوگرفتارکرکےدوران تفتیش ملزم کے انکشاف پروقوعہ میں استعمال ہونے والاآلہ اقدام قتل پسٹل30بوربرآمدکرلیا۔گرفتارملزمان سے مزید تفتیش شروع جاری ہے۔