لالہ موسیٰ (ادریس احمد گنجہ سے )ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر عباس سدھ کی عوامی خدمات، حلقہ کے مسائل کے حل میں مسلسل کوششوں اور ہمہ وقت عوام سے رابطے کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہونے کی بدولت انکی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے حلقہ کے ممتاز شخصیات پہلے ہی چوہدری نصیر سدھ کی ناقد ہوچکی ہیں جبکہ مزید بڑے دھڑے بھی چوہدری نصیر عباس سدھ کی زیر قیادت نہ صرف مسلم لیگ ن میں شمولیت کررہے ہیں بلکہ چوہدری نصیر عباس سدھ کے شانہ بشانہ ہونے کا بھی عہد کررہے ہیں اس حوالے ضلع گجرا ت کے ممتاز علاقہ لمبھوڑ میں ڈاکٹر چوہدری ریاست علی امریکہ کی زیر قیادت ایک بڑے دھڑے اور موثر گروپ نے چوہدری نصیر عباس سدھ کی حمایت کی ہے بلکہ انکے اعزاز میں ایک شاندار اکٹھ کا بھی اعلان کیا ہے اس حوالے سے شاندار اکٹھ مورخہ 29 جون بروزاتوار کو لمبھوڑ میں منعقد ہوگا جس میں اکٹھ کی میزبانی چوہدری افتخار مہر ناروے ، چوہدری احسان مہر اٹلی ، چوہدری نذیر احمد ، چوہدری مظہر ، چوہدری محبوب ، چوہدری ندیم ، چوہدری قاسم ، چوہدری سفیان انگلینڈ ، چوہدری زین علی سیپرس، چوہدری بلال گجر ملائیشیا، چوہدری مبشر گجر، چوہدری نوید احمد ، چوہدری عمران ناروے کریں گے





