نومبر 2, 2026

چوہدری مشاہدرضا چیلیانوالہ کے اعزاز میں ملک منظور حسین اعوان کی جانب سے پُر تکلف عشائیہ دیاگیا ، ممتاز شخصیات کی بھرپور شرکت

سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ سے )مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن وضلعی صدر چوہدری مشاہد رضا چیلیانوالہ کے سعودی عرب آمد پر انکے اعزاز میں فوکل پرسن وزیر اعظم یوتھ پروگرام و مرکزی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن سعودی عرب ملک منظور حسین اعوان کی جانب سے پُرتکلف عشائیہ دیاگیا عشائیہ میں خصوصی شرکت ممتاز کمیونٹی راہنما وسماجی شخصیت چوہدری محمد امجد گجر ، اور جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن جدہ مہر عبدالخالق لک نے کی جبکہ دیگر نمایاں شرکاء میں وائس چیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا عبدالشکور راجپوت ، چوہدری حسنین گوندل ، ممبر مجلس عاملہ رانا زوھیب علی خاں،ممبر مجلس عاملہ بشارت علی،نائب صدر جدہ یوتھ ملک ولید بہادر۔ ممبر مجلس عاملہ اسلم عبدالغنی راجپوت ۔انجئنئر سجاد خان صاحب ۔خالد چیمہ ۔عدیل علی ودیگر شامل تھے عشائیہ کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ملک منظور حسین اعوان کا کہنا تھا کہ چوہدری مشاہد رضا مسلم لیگ ن کاسرمایا ہیں ہمارے لیے باعث اعزاز ہے کہ انہوں نے ہمیں اپنے انتہائی قیمتی وقت میں سے وقت دیا