نومبر 2, 2026

پنجاب میں فرسٹ ایئرکی کتاب میں لاہورکے شاہی قلعہ کی جگہ لال قلعہ دہلی کی تصویرشائع

پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ  اور  اسیسمنٹ اتھارٹی کی جانب سے  شدید  غفلت  سامنے آئی  ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے فرسٹ ائیرکی کیمسٹری بک میں لاہور  کے شاہی قلعہ کے  بجائے لال قلعہ دہلی کی تصویر شائع کردی گئی ہے۔کیمسٹری کی کتاب میں ماحولیات کے باب میں  اسموگ کا مضمون شامل ہے، اسموگ دکھانےکے لیے شاہی قلعہ لاہور کی جگہ  دہلی کے لال قلعہ کی تصویر لگادی گئی ہے اور دہلی کےلال قلعہ کی تصویرکے نیچے لاہور قلعہ ہی لکھا گیا ہے۔صوبائی وزیر تعلیم  رانا سکندر حیات نےکتاب میں غلط تصویر لگانے پر انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔  ان کا کہنا ہے کہ  انکوائری کے بعد حقائق سامنے آنے پر کارروائی کریں گے