اکتوبر 29, 2026

پاکستان یونین ناروے کے زیر اہتمام پاکستان ایمبسی ناروے کے ویلفیئراتاشی آصف حمید کے اعزازمیں پرتکلف عشائیے کا اہتمام

گجرات(ابوبکر سیٹھی)پا کستا ن یو نین نا ر و ے کے زیر اہتمام گزشتہ روز پاکستان ایمبسی ناروے کے ویلفیئراتاشی آصف حمید کے اعزازمیں گرینڈ وپرتکلف عشائیے کااہتمام کیا،جس میں ناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے خصوصی شرکت کی، تقر یب میں آنے والے مہما نو ں کا استقبا ل چیئر مین پا کستا ن یو نین نا ر و ے چو ہد ر ی قمر اقبا ل نے عہد ید ر ان کے ہمر اہ کیا، تقر یب میں نئے تعینا ت ہو نے و الے ویلفیئر اتا شی محمد فر ا ز،شیخ طا ر ق محمو د، چو ہد ر ی ذاہد اسلم مہمند چک، چو ہد ر ی بشیر حا جیو الہ، سا بق صدر پی ٹی آئی چو ہد ر ی مد ثر علی سر ائے عا لمگیر، سید خا لد حسین شا ہ، ملک پر ویز، چو ہد ری اصغر دھکڑ، چو ہد ر ی قمر اقبا ل ٹوانہ سمیت دیگر شخصیا ت شر یک تھی،ویلفیئراتاشی آصف حمید نے پرتکلف عشائیہ پا کستا ن یو نین ناروے کے ذمہ داران کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ دیارغیرناروے میں مقیم پاکستانی کمیونٹی نے ہمیشہ مثالی تعاون کیا انکو درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیے جاتے ہیں انہوں نے شرکاء کو اپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی خطاب کرتے ہوئے چیئر مین پا کستا ن یو نین نا ر و ے ودیگرنے آصف حمید کی کمیونٹی کیلئے دی گئی گرانقدرخدمات کوسراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیااورعشائیہ تقریب آمد پرمعززمہمان کاشکریہ ادا کیابعد ازاں انہوں نے تمام معززمہمانوں کووالہانہ اندازمیں الوداع کیا