کھاریاں ( طاہر اقبال) "وہ وعدہ ہی کیاجو وفا ہو ” تھپلہ تا ڈوگہ سڑک کی تعمیر کا کام ایک مرتبہ پھر لٹک گیا۔ ٹھیکیدار عوام کو ایک مرتبہ پھر پتھروں اور گردوغبار کا تحفہ دیکر منظر عام سے غائب ہو گیا۔ عوام پھر سے دوہرے عذاب میں مبتلا ہونے لگے۔ ٹھیکیدار نے ” دو دن کی چاندنی پھر اندھیری رات ” والی ضرب المثل کو حقیقی معنوں سچا کر دکھایا ۔۔سابق کونسلر چویدری محمد فاروق کنجیال نے ایم این اے چوہدری محمد الیاس سے وعدہ وفا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تو عید الاضحی کے فوری بعد سڑک کی تعمیر مکمل کرنے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز ہونے والی بارش سے سڑک کا حلیہ بگاڑ کررکھ دیا ہے ہم پھر سے ہچھلے دور میں چلے گئے ہیں۔ ٹھیکیدار کام ادھورا چھوڑ کر غائب ہے۔ پھر سے گردوغبار اور پتھر گزرنے والوں کیلئے مصیبت بن رہے ہیں۔ کام۔ کو فوری مکمل کیا جائے۔ ۔





