اکتوبر 29, 2026

صدر PFUJ رانا محمد عظیم کی گجرات آمد ، صحافیوں پر من گھڑت FIR کا اندراج ناقابل برداشت ہے؛ پریس کانفرنس سے خطاب

گجرات ( پریس ریلیز ) صدر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس PFUJ رانا محمد عظیم نے گجرات یونین آف جرنلسٹس کے صحافیوں سے یکجتی کے لیے گجرات کا دورہ کیا اور اپنے بیان میں کہا کہ صحافیوں پر من گھڑت بوگس ایف آئی آر کا اندراج ناقابلِ برداشت عمل ہے۔ ہمارے گجرات کے عہدیداران ڈاکٹر عرفان مغل جنرل سیکرٹری گجرات یونین آف جرنلسٹس اور انفارمیشن سیکرٹری سید فرخ شاہ پر میونسپل کارپوریشن چیف آفیسر خالق داد گاڑا نے اپنی کرپشن کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے من گھڑت بوگس ایف آئی آر درج کی ہے۔ ہم وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کی اعلیٰ سطح پر انکوائری کا انعقاد کیا جائے اور بوگس ایف آئی آر کو خارج کیا جائے جو سچ بولنے اور لکھنے کی پاداش میں دی گئی ہے۔ اگر ایف آئی آر خارج نہ کی گئی تو ہم ملک گیر احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔