فروری 12, 2026

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری عرفان احمد گوندل کی زیر نگرانی مین روڈ ڈنگہ کی بیوٹی فیکیشن اور پلانٹیشن پر کام تیزی سے جاری

ڈنگہ (زمان اسلم) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی ہدایت پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی ڈنگہ چوہدری عرفان احمد گوندل کی زیر نگرانی مین روڈ ڈنگہ کی بیوٹی فیکیشن اور پلانٹیشن پر کام تیزی سے جاری۔ لال قلعہ چوک تا میجر اکرم شہید چوک تک گرین بیلٹ کے لئے ڈیوائیڈر پر تازہ پینٹ کرنے کے بعد اس پر بڑے بڑے جہازی سائز کے گملے رکھ دیئے گئے جن میں کام کی تکمیل کے بعد خوبصورت پودے لگائے جائیں گے۔ گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے چیف آفیسر بلدیہ ڈنگہ چوہدری عرفان احمد گوندل کے ہمراہ بیوٹیفیکیشن کے کام کا جائزہ لیا۔ جہاں کام کی نگرانی کرنے والے سینٹری انسپکٹر حمزہ سرور سہلوانہ اور سینٹری سپروائزر رانا ماجد علی نے ان کو بریفنگ دی اور کام کی رفتار سے آگاہ کیا۔ اے سی کھاریاں نے کہا کہ شہر کی داخلی روڈ کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے تا کہ شہر میں آنے والوں کو اس خوبصورتی کا اندازہ ہو سکے۔