کراچی ( پ ر ) کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹول میں 8 واں کمشنر کر اچی کاٹی کپ گرلز اینڈ بوائز باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز کل 23 جنوری کو 8:30 بجے شب انٹر نیشنل عبد الناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ پر ہو گا، ٹورنامنٹ کا افتتاح ڈپٹی کمشنر ساوتھ جاوید نبی کھوسو کر ینگے،یہ اعلان کمشنر کراچی کے ڈائر یکٹر اسپورٹس غلام محمد خان نے کیا،افتتاحی میچ صحافیوں کی تنظیم سجاس کی ٹیموں جن کے نام رفیق انصاری مرحوم اور زین العابدین مرحوم کے نام پر منسوب کئے گئے ہیں مد مقابل ہونگی جبکہ گرلز صحافیوں کی ایک ٹیم بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کر رہی ہے، ٹورنامنٹ 30جنوری کو اختتام پزیر ہوگا، گرلز مقابلے 26 تا 30 اور بوائز مقابلے 23 تا 30جنوری منعقد ہوں گے، بیکن ہاؤس اسکول PECHS چیپٹرز اور آرام باغ کلب دفاعی چیمپیئن کی حیثیت سے حصہ لے رہی ہیں، ٹورنامنٹ کی انوی ٹیشن میں بوائز میں 8 اور گرلز میں 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں،شریک ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ گرلز کے ڈراز زعیمہ خاتون اور بوا ئز کے ڈراز حاجی محمد اشرف یحییٰ سے حاصل کر لیں،ٹورنامنٹ کے اختتام پر نقدو دیگر انعامات تقسیم کئے جائیں گے، دریں اثنا کشمیر کپ جو کہ اوپن ٹورنامنٹ ہوگا اس کے لئے گرلز ٹیمیں زعیمہ خاتون اور بو ائز ٹیمیں حاجی محمد اشرف یحییٰ کو21 جنوری تک شرکت کی تصدیق کرادیں۔





