جنوبی افریقا نے3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ ڈربن میں کھیلا جارہا ہےجہاں جنوبی افریقی کپتان ہینرک کلاسن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کو ترجیح دی ہے۔جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے قومی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل ہیں۔اس کے علاوہ عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سفیان مقیم اور ابرار احمد بھی پہلے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا حصہ ہے





