سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا) گجرات پولیس سرکل سرائے عالمگیر کی ڈکیتوں،چوروں، منشیات فروشوں اورناجائزاسلحہ برداروں کے خلاف کارروائیاں جاری۔6ملزمان گرفتار،لاکھوں روپےمالیت کی ہیروئن،چرس،نقدی50ہزارروپے اوراس کے علاوہ وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائزاسلحہ پسٹل30 بور برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کی زیر قیادت اور ڈی ایس پی سرائے عالمگیر سرکل رائے منیر احمد کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر سرائے عالمگیرشیراز حیدرانسپکٹرنےاپنی پولیس ٹیم کےہمراہ کارروائی کرتے ہوئےبدنام زمانہ منشیات فروش ملزم مسمی اسد محمود ولد سلطان ولد سلطان محمود قوم راجپوت سکنہ کریالہ کوگرفتارکرکے ملزم کے قبضہ سے1080گرام ہیروئن برآمدکرلی۔جبکہ دوسری کارروائی میں مختلف مقدمات میں مطلوب ڈکیت ملزم شیرار ولد محمد اشرف قوم جٹ سکنہ جگوکوگرفتارکرکےانٹیروگیشن کے دوران نقدی50ہزارروپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ پسٹل30بوربرآمد کرلیا۔اسی طرح ایس ایچ او تھانہ سٹی سرائے عالمگیرادریس افضل سب انسپکٹر نے بھی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالقدس عرف مٹھو ولد محمد دین قوم جٹ سکنہ راجڑ کلاں کو گرفتار کرکے 1060گرام ہیروئن

جبکہ دوسری کارروائی میں ملزم عمران یونس ولد یونس قوم عیسائی سکنہ راجڑ کلاں سے10لیٹر شراب برآمد کی۔جبکہ ایس ایچ او تھانہ بولانی مبشر نواز نے بھی کارروائی کرتے ہوئے 2منشیات فروشوں علی رضا ولد محمد لطیف قوم کاسبی سکنہ دندی چاچ کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے550گرام چرس اور دوسرے ملزم شبیر حسین ولد پیراں دتہ قوم جٹ سکنہ کنارہ کے قبضہ سے 540گرام چرس برآمد کرلی۔پولیس نے گرفتار ملزمان کےخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کا آغازکردیاہے۔ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کی ضلع گجرات میں کوئی جگہ نہیں جنکےخلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔






