اکتوبر 30, 2026

روزنامہ سٹی 53 کے تحت سروے کے دوران ڈنگہ میں صفائی کی صورتحال اور پرائیویٹ کمپنی کی کارکردگی کو ناقص قرار دیدیا

ڈنگہ(نمائندہ سٹی 53نیوز ڈاٹ کام)روزنامہ سٹی 53کے تحت ہونیوالے ایک سروے میں ڈنگہ میں صفائی کی صورتحال اور پرائیویٹ کمپنی کی کارکردگی کوناقص قرار دیدیا۔سروے میں لوگوں سے ڈنگہ میں پرائیویٹ کمپنی کی کارکردگی بارے رائے طلب کی گئی۔سروے کے دوران 175افراد نے رائے دی۔75افراد نے پرائیویٹ کمپنی کی کارکردگی کو زیرو،27افراد نے بیس فیصد،دس افراد نے چالیس فیصد،45افراد نے ساٹھ فیصد،12افراد نے اسی فیصداور صرف چھ افراد نے سو فیصد قرار دیا۔