اکتوبر 31, 2026

منڈی بہاؤالدین؛ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وسیم ریاض خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ، کرائم ٹارگٹس، سیکیورٹی انتظامات اور گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا

منڈی بہاؤالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور) آج بروز اتوار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین وسیم ریاض خان کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقادکیا گیا۔ ڈی پی او آفس میں ہونے والی میٹنگ میں کرائم ٹارگٹس، سیکیورٹی انتظامات، اور گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے درج ذیل اہم ہدایات جاری کی گئیں۔مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ کے لیے ای پولیس پوسٹ کا بھرپور استعمال کیا جائے۔موٹرسائیکل چور گروہوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے۔چوروں، ڈکیتوں، اور اشتہاری مجرمان کو جلد گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔ خواتین، بچوں، اور دیگر کمزور طبقات کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی تاکید جبکہ حساس عمارتوں، عبادت گاہوں، بینکوں، اور جیولری شاپس کی سیکیورٹی آڈٹ کو یقینی بنانے ، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پکٹس اور سنیپ چیکنگ کو مزید سخت کرنے ، چوری اور دیگر وارداتوں کی روک تھام کے لیے کرایہ داروں کا اندراج اور کیمرے نصب کرنے پر زور دیا گیا۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بدمعاشی اور اسلحہ کلچر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔