جون 3, 2026

جہلم:شہدائے پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر،ان کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں:ناصر محمود باجوہ

جہلم (چوہدری سالک پسوال)شہید اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد ارشد کی اٹھارویں برسی، شہید کی لحد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی سلامی، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کے حکم پر ڈی ایس پی پنڈ دادنخان عامر شاہین گوندل،ایس ایچ او پنڈ دادنخان ظہیر الدین بابر اور دیگر پولیس افسران نے شہید کی لحد پر پھول چڑھائے اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی،شہید اے ایس آئی محمد ارشد 18 سال قبل ضلع گجرات میں اپنی ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے شہید ہو گئے تھے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہا کہ شہداء پولیس ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں جن کی عظیم قربانیاں ناقابل فراموش ہیں،شہداء پولیس ہمارے محسن ہیں جو بہادری اور شجاعت کی داستانیں رقم کرتے ہوئے ہمیشہ کے لیے امر ہوگئے، شہداء پولیس کی لازوال قربانیوں کا قرض ہم کبھی نہیں اتار سکتے، شہداء کی فیملیز اور بچے مجھے اپنی فیملی اور بچوں کی طرح عزیز ہیں