جہلم (رانا نویدالحسن)جہلم تھانہ کالاگجراں پولیس کے تفتیشی آفیسر کرائم فائٹر راجہ مرتضی فردوس نے قتل کے مقدمہ نمبر303/24بجرم 302کی بہترین پراسیکیوشن پر ڈسٹرکٹ ایڈیشنل سیشن جج خالد محمود بھٹی نے برطانوی شہری قتل کیس کا فیصل سنایا دیا مجرم محمد علی حسین کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور دس لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم جبکہ مجرم کے والد شریک ملزم ظہور حسین کو باعزت بری کردیا گیا پولیس کے مطابق مجرم محمدعلی نے رواں سال میں برطانیہ سے آئے ہوئے اپنے چچا عرفان آدم کو فائرنگ کرکے قتل کردیاتھا دونوں فریقین کے دمیان دشمنی اورتکرار کا سلسلہ چلتا آرہا ہے پولیس نے مجرم کو ٹریس کرکے گرفتار کیااور ٹھوس شواہد کیساتھ چالان عدالت کیا اور موثر پیروی پر عدالت عالیہ نے مجرم محمد علی کو سزائے موت اور دس لاکھ جرمانہ کی سزا کاحکم سنایا گیا ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کا کہنا ہے کہ سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کوسزائیں ملنا قانون اور انصاف کی فتح ہے تفتیشی ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا





