منڈی بہاؤالدین ( ڈاکٹر شاہد راٹھور سے ) خواجہ رمیض حسن وفاقی وزیر چودھری سالک حسین کے آرڈینیٹر مقرر، تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مذہبی امور اور اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین نے پاکستان مسلم لیگ کے رہنما خواجہ رمیض حسن کو اپنا کوآرڈینیٹر مقررکردیا۔ خواجہ رمیض حسن نے گزشتہ روز وفاقی وزیر چودھری سالک حسین سے ملاقات کی۔ جس میں چوہدری سالک حسین خواجہ رمیز حسن کا نوٹیفکیشن ان کے حوالے کیا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کوآرڈینیٹر خواجہ رمیض حسن کا کہنا تھا کہ وہ نئی ذمہ داریاں ملنے پر چودھری سالک حسین اور پارٹی قیادت کے مشکور ہیں اور چودھری سالک حسین کی توقعات پر پورا اتریں گے





