ستمبر 15, 2026

سعودیہ؛ ملک جی ایم اعوان کی بیرسٹر امجد ملک سے ملاقات ،اوورسیز کے مسائل اور انکے حل کے حوالے سے دوطرفہ تبادلہ خیال

سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ )ممتاز سماجی وسیاسی شخصیت صدر مسلم لیگ ن یوتھ ونگ سعودی عرب ملک جی ایم اعوان نےوائس چیئرمین اوپی سی بیرسٹر امجد ملک سے انکے آفس میں خصوصی ملاقات کی ملاقات کے موقع پر جی ایم ملک اعوان کی جانب سے بیرسٹر امجد ملک کو وائس چیئرمین او پی سی تقرری پر دلی مبارکبا د اور نیک خوائشات کااظہار کیاگیا اس موقع پر ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر بھی دوطرفہ تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے اوورسیز کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی اور ان پر جاری اقدمات کے حوالے سے بھی آگاہ کیاگیا اس موقع پر بیرسٹر امجد ملک کی جانب سے سعودی عرب میں ملک جی ایم اعوان کی سیاسی خدمات کو سراہا اور انکو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی