جون 14, 2026

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں کا گورنمنٹ گرلز اینڈ بوائز پرائمری سکول ٹھیکریاں کا دورہ

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ٹھیکریاں کا دورہ کیا۔ اساتذہ کی حاضری کو اطمینان بخش قرار دیا گیا، لیکن صفائی کی صورتحال غیر تسلی بخش پائی گئی۔ مزید برآں، طالبات کی مطالعہ اور فہم کی مہارتوں کو معیار کے مطابق نہ ہونے پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سکول انتظامیہ کو صفائی کی صورتحال بہتر کرنے اور تعلیمی کارکردگی میں بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز نے گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول ٹھیکریاں کا معائنہ کیا۔ اساتذہ کی موجودگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا، جبکہ صفائی کی صورتحال غیر اطمینان بخش پائی گئی۔ طلبہ کی مطالعہ اور فہم کی صلاحیتوں میں کمی دیکھنے میں آئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے سکول انتظامیہ کو صفائی کے انتظامات کو بہتر بنانے اور طلبہ کی تعلیمی کارکردگی پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایات دیں۔