اکتوبر 30, 2026

جہلم:ڈپٹی کمشنر میثم عباس کا سول ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا دورہ، مریضوں سے ملاقات

جہلم(سید مستفیض اقبال بخاری)ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس کا سول ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا دورہ، مریضوں سے ملاقات، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم میثم عباس نے سول ہسپتال کی ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے زیر علاج مریضوں اور ان کے اہلخانہ سے ملاقات کی اور طبی سہولیات بارے تفصیلات حاصل کرتے عملہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی کاونٹر، ریسکیو کاونٹر پر فراہم کی جانے والی سہولیات بارے آگاہی حاصل کی اور کئی ایک شہریوں سے شکایات بارے پوچھا۔ انہوں نے ایمرجنسی ادوایات کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے تمام ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔