اکتوبر 30, 2026

پنڈ دادنخان:ٹریفک سے متعلقہ مسائل کے حل کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائیں گے:DSP ٹریفک پولیس طارق شفیع کی سینئر صحافی صفر علی خان سے گفتگو

پنڈ دادنخان (نمائندہ خصوصی)ٹریفک سے متعلقہ مسائل کے حل کی خاطر تمام وسائل بروئے کار لائیں گے ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جہلم طارق شفیع نے سینئر صحافی صفر علی خان سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنڈ دادنخان میں ہرماہ ایل ٹی وی لائسنس کے لئے ایک ٹیسٹ کی سہولت فراہمی کے لئے کوشاں ہیں انہوں نے کہا کہ انچارج انسپکٹر ٹریفک پولیس پنڈ دادنخان خرم نذیر کی سربراہی میں پولیس اچھا کام کر رہی ہے ابھی تک پنڈ دادنخان ٹریفک پولیس سے متعلقہ کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی ڈی ایس پی ٹریفک جہلم نے کہا کہ جلد ہی تحصیل پنڈدادنخان کا وزٹ کریں گے والدین اپنے کم عمر بچوں کو ڈرائیونگ سے منع کریں ان کا کہنا تھا کہ دوران ڈرائیونگ سیفٹی بیلٹ اور موٹر سائیکل سوار اپنے تحفظ کے لئے ہیلمنٹ کا استعمال یقینی بنائیں بغیر ڈرائیونگ لائسنس ڈرائیونگ سے اجتناب کرنا ذمہ دار شہری کی علامت ہے طارق شفیع کا کہنا تھا دھند یا فوگ کی صورتحال میں غیر ضروری سفر نہ کرنے سے کئی حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جاسکتا ہے ان کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس سے متعلقہ کسی بھی قسم کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا ڈی ایس پی ٹریفک جہلم نے کہا صحافی بھائی ٹریفک یا ٹریفک پولیس ضلع جہلم کے بارے مثبت مسائل کی نشاندھی کریں تنقید کو برائے اصلاح لینا ہر خاص و عام کا اخلاقی فریضہ ہے شعبہ صحافت اور پولیس کے مثبت کردار سے کئی مسائل ختم ہو سکتے ہیں