جولائی 31, 2026

پنڈ دادنخان: ضلعی تعلیمی نظام میں بہتری کیلئے مثبت اقدامات اولین ترجیح ہے: چیف ایگزیکٹو آفیسرمحمد سلیم شاہ

پنڈ دادنخان (صفر علی خان) ضلعی تعلیمی نظام میں بہتری کے لئے مثبت اقدامات اولین ترجیح ہے فروغ معیار تعلیم میں سہولیات کی فراہمی محکمہ کا حسن ہے ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم ضلع جہلم محمد سلیم شاہ نے گزشتہ روز سینئر صحافی صفر علی خان سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا انہوں نے کہا کہ شعبہ تعلیم سے منسلک دیانتدار اور ذمہ داران افسران و اہلکاروں سمیت اساتذہ کرام کا دلی قدردان ہوں فرائض میں غفلت اور لاپرواہی والوں سے سمجھوتا نہیں ہوگا چیف ایگزیکٹو آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ میرے دفتر میں داخلے کے لئے کسی سفارش کی ضرورت نہیں محکمہ سے متعلقہ شکایات سننے اور اس کے ازالے کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں