جولائی 28, 2026

اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز گوندل کا اسموگ کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے بھٹوں کا دورہ

کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار سے )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں زوہیب ممتاز گوندل نے سموگ کے پیش نظر مختلف بھٹوں کو چیک کیا انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی مالکان بھٹہ قانون کی خلاف ورزی کرے گا ایسے بھٹوں کو سیل اور اس کے ساتھ بھاری جرمانہ کیا جائے گا ۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں نے فضائی آلودگی اور سموگ کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے بھٹوں کا دورہ کیا اور ایسے بھٹوں کو فوری طور پر بند کرنے کے احکامات جاری کیے جو کہ اینٹی اسموگ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد عوام کو صاف اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔۔