کراچی (پ۔ش) شاعر مشرق اور مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال نے اپنے کلام اور نظریات کے ذریعے نوجوانوں کو عزم، خودی اور فکری بلندی کا درس دیتے ہوئے ہمیشہ نوجوانوں کو دنیا میں اپنی پہچان بنانے کا جو جذبہ دیا وہ ہماری نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے۔ آج نوجوانوں اور بچوں بچیوں کو دفاعی فن کراٹےمیں ایک دوسرے سے مقابلوں کی دوڑ میں آگے نکلنے کا جوش و جزبہ دیتا ہے، ان خیالات کا اظہار کراچی ڈویژن کراٹے کے سابقہ سیکریٹری اورسندھ ڈاج بال ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری عابد نعیم خان نے شن بوکو شوتوکان اکیڈمی کے زیر اہتمام اسپورٹس کمپلیکس لانڈھی میں منعقدہ اقبال ڈے کراٹے چیمپئین شپ کے موقعے پر کیا۔ انہوں نے کراٹے کے چیف انسٹرکٹر شی ہان شہزاد احمد کی کراٹے کے فروغ میں مسلسل کوششوں کو سراہا۔ اقبال ڈے کراٹے چیمپئین شپ میں گرلز و بوائز کھلاڑیوں نے کراٹے مقابلوں کے ساتھ ساتھ انفرادی کاتا اور بریکنگ کے مظاہرے بھی پیش کئے۔ فائنل نتائج کے مطابق گرلز کے مقابلوں میں انشال کاشان، اور منام فاطمہ نے پہلی جبکہ نور فاطمہ اور ہفسہ نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح مختلف ویٹ کیٹیگری میں کھیلتے ہوئے آبان خان، وثیق، اور محتشم نے پہلی پوزیشن جبکہ محمد رضا، فواز احمد اور سعد کاشان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ انفرادی کاتا کے مقابلوں میں ارسلان بن مسعود اور سلیمان خان نے پہلی جبکہ ابشام عارف اور اینجل نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ کک باکسنگ کے مقابلوں میں حنیف اور خرم کے مابین جبکہ راجا ارحم اور سمیر کے مابین ہونے والے مقابلے بہت سنسنی خیز رہے تاہم ان مقابلوں کا اختتام برابری کی بنیاد پر ہوا۔ کراٹے ڈیمانسٹریشن کے دوران فواز احمد نے نن چکو چلانے کا مظاہرہ جبکہ انابیہ نے بورڈ بریکنگ، ارسلان نے ٹائل بریکنگ جبکہ بلیک بیلٹس شاہمیر حسین، انشال حسین اور استشنا ڈینیل نے کاتا اور بلاک بریکنگ کے مظاہرے ہیش کئے۔ چیمپئین شپ کے مقابلوں کے اختتام پر مہمان خصوصی عابد نعیم خان نے دیگر مہمانوں کک باکسنگ کے کوچ ماسٹر راجہ غضنفر اور ڈاج بال کی کوچ و ریفری سارہ انصاری کے ہمراہ کامیاب کھلاڑیوں کو میڈل و سرٹیفکیٹ ایوارڈ کئے۔ شن بوکو ایسوسی ایشن آف کراٹے ڈو پاکستان کے صدر و چیف انسٹرکٹر شیہان شہزاد احمد نے تمام مہمانوں کو اجرک کے تحفے پیش کئے اور مہمان خسوصی عابد نعیم خان کو چیمپئین شپ کی یادگاری شیلڈ پیش کی۔





