جہلم(چوہدری دانیال عابد)تحصیل جہلم کے گاوں جنگو رڑیالہ کو ماڈل ویلج قرار دے کر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے افتتاح کر دیا،اہل علاقہ کا پنجاب حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے اظہار تشکر، تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے پروگرام ماڈل ویلجز کے تحت تحصیل جہلم کے علاقے جنگو رڑیالہ کو ماڈل ویلج قرار دے کر سیدہ رملہ علی ڈی سی جہلم نے گزشتہ روز افتتاح کر دیا، ماڈل ویلج پروگرام کے تحت دیہاتوں میں جدید شہری سہولیات فراہم کی جاتی ہیں جس میں پختہ گلیاں، سیوریج سسٹم، ماڈل سکول، ڈسپنسری سمیت دیگر سہولیات شامل ہیں

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی جہلم نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر دیہاتی علاقوں میں عوام کی زندگی میں بہتری لانے اور ان کو شہروں جیسی سہولیات دینے کیلئے ماڈل ویلجز پروگرام شروع کیا گیا جس میں منتحب کردہ دیہات کی تزئین آرائش اور جدید سہولیات کی فراہمی جاری ہے بہت جلد پنجاب کے ہر گاوں کو ماڈل ویلجز بنایا جائے گا اس موقع پر علاقے کی سیاسی و سماجی شخصیات نے ڈی سی جہلم کا شاندار استقبال کیا اور جنگو رڑیالہ کو ماڈل ویلجز قرار دینے پر شکریہ ادا کیا۔





