جون 3, 2026

جہلم: بصارت سے محروم افراد کے عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پرڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی زیر قیادت آگاہی واک کا انعقاد

جہلم(چوہدری سالک پسوال) بصارت سے محروم افراد کے عالمی یوم تحفظ سفید چھڑی کے موقع پر جہلم میں ضلعی انتظامیہ کے زیرِ اہتمام ایک آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی قیادت ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی نے کی۔ واک ڈی سی آفس سے شیلوم سینٹر تک نکالی گئی جس میں مختلف ضلعی افسران، بصارت سے محروم سکول کے بچوں، اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بصارت سے محروم افراد ہمارے معاشرے کا اہم حصہ ہیں اور انہیں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت خصوصی افراد کو معاشی خود مختاری دینے کے لیے ہمت کارڈز فراہم کر رہی ہے جس کے ذریعے انہیں تمام ضروری سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بصارت سے محروم افراد کو احساس کمتری سے بچانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ حکومت بصارت سے محروم افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے