جہلم (چوہدری سالک پسوال) معروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن اختر آف پنڈوری نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن سربراہان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں دس ملکوں کے نمائندگان وسربراہان کی مہمان نوازی پاکستان و24کروڑعوام کے لیے بہت بڑا اعزا ز اور تاریخی لمحہ ہے،ایس سی او اجلاس سے ملک میں ترقی میں تیزی آئیگی،ملک میں جاری سیاسی معاشی اور اقتصادی شعبوں میں استحکام آئیگا،ملک بہتری کی جانب گامزن ہے قوم کو اب روز خوشخبریاں ملیں گی ان خیالات کا اظہارمعروف سیاسی وسماجی شخصیت راجہ حسن اختر آف پنڈوری نے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعے فراہم کرنے پر خوش آمدیدکہتے ہیں دفاعی تجارتی وتعاون کے معاہدے خوش آئندہیں انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ اس کانفرنس کے دوران طے پانے والے معاہدوں اور مفاہمت کی یاد داشتوں (ایم او یوز) میں اقتصادی منظر نامے کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہوگی جس سے رکن ممالک کے لیے نئے مواقع اور شراکت داری سامنے آئے گی، راجہ حسن اختر آف پنڈوری نے مذید کہا کہ چین اور روس کی قابل قیادت کیساتھ ہمیں یقین ہے کہ یہ کانفرنس ایک متوازن عالمی طاقت کو متحرک کرسکتی ہے جس سے پورے خطے میں سماجی واقتصادی اثر و رسوخ میں اضافہ ہوگا





