جولائی 30, 2026

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہاسپٹل ویسٹ سپروائزری کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا

جہلم(چوہدری سالک پسوال): ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہاسپٹل ویسٹ سپروائزری کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او ہیلتھ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال کے نمائندے اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات نے شرکت کی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات بابر عمران نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ جہلم کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں ایک سرکاری انسینریٹر فعال ہے، جہاں سرکاری اور پرائیویٹ ہسپتالوں کے فضلے کو سائنٹیفک بنیادوں پر تلف کیا جا رہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے اس بات پر زور دیا کہ ایسے ہسپتالوں اور کلینکس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے جو خطرناک فضلے کو انسینریٹ نہیں کر رہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہسپتال ویسٹ مینجمنٹ رولز پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے تاکہ عوام الناس کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔