جہلم(سید ناصر حسین شاہ)جہلم کی مشہور سماجی و سیاسی شخصیت سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ عزت دولت سے نہیں، کردارِ رسولﷺ اپنانے سے ملتی ہے۔ دنیا کائنات کا سب سے خوبصورت کر دار نبی پاک ﷺ کا ہے۔ کردار رسول کی مٹھاس سے نفرت کی کھٹاس ختم ہو جاتی ہے۔ قوم کی کامیابی وترقی کا محور کردار ِرسول اپنانے میں ہے کردارِ رسول ایک مکمل ضابطہ حیات ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز جہلم پریس کلب کے نمائندہ وفد سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد کی قیادت صدر جہلم پریس کلب مہر محمد الیاس کر رہے تھے جبکہ وفد میں شامل جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو،سرپرست چوہدری مہربان حسین،نائب صدر مرزا قدیر بیگ،سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر اعجاز اعوان،سید ناصر محمود،چوہدری تصور حسین،چودھری دانیال عابد،شہر یار علی راجہ،مرزا فاران بیگ،صدر الیکٹرانک میڈیا چوہدری عابد محمود،جنرل سیکرٹری غلام قادر مخلص،چیئرمین عامر کیانی،ڈیجیٹل میڈیا کے صدر انیس الرحمان بٹ،جنرل سیکرٹری محمد ادریس عبدالغفار،شامل تھے سید خلیل حسین کاظمی نے کہا کہ کردارِ رسول دیکھ کر دنیا محو حیرت ہے۔ نبی پاک نے تلوار نہیں کردار سے اسلام پھیلایا۔ منفی کردار و گفتار نے انسان کو حیوان بنارکھا ہے۔ باکردار انسان بننے کیلئے نبی پاک کا کردار مشعل راہ اپنانا ہوگا۔ نبی پاک ﷺنے عرب کے صحراؤں میں سچائی کے وہ گلاب مہکائے جن کی ابدی خوشبو قیامت تک دلوں اور دماغوں کو معطر کرتی رہے گی۔ آپ کے اٹھائے ہوئے صحاب ِرحمت سے انسانی زندگی کی کھیتیاں ہمیشہ سرسبز شادابی حاصل کرتی رہیں گی۔





