اکتوبر 31, 2026

قومی اسمبلی میں حکمراں اتحاد کی ایک سیٹ اور بڑھ گئی

الیکشن کمیشن نے پیپلز پارٹی کی ثمینہ خالد کا مخصوص نشستوں پر کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ثمینہ خالد کا پنجاب سے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست پر کامیابی کا نوٹیفکیشن کا جاری کیا گیا۔اس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں حکمراں اتحاد کی ایک سیٹ اور بڑھ گئی۔خیال رہے کہ حکومتی بینچز پر قومی اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی 110 اور پیپلز پارٹی کی 70 نشستیں ہیں جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کے 22، ق لیگ کے 5، آئی پی پی کے 4، مسلم لیگ ضیا، بلوچستان عوامی پارٹی اور نیشنل پارٹی کا ایک ایک رکن ہیں۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق حکومتی بینچز پر20 مخصوص نشستوں کے علاوہ 214 اراکین ہیں جبکہ اپوزیشن بینچز پر سنی اتحادکونسل کے 80، جے یو آئی کے 8، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 8 آزاد اراکین، پی کے میپ، بی این پی مینگل اور ایم ڈبلیو ایم کا ایک ایک ممبر ہے۔اپوزیشن بینچز پر موجود ایک آزاد رکن نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کر رکھی ہے۔